بھٹکل 21/ڈسمبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے سرپن کٹہ نیشنل ہائی وے پر دو موٹر بائکوں کے درمیان ہوئے خطرناک تصادم میں چار افراد زخمی ہوگئے جس میں دو کو نازک حالت میں اور ایک کا ہاتھ فریکچر ہونے پر اُڈپی منتقل کیا گیا ہے۔ حادثہ جمعہ کی شام قریب آٹھ بجے پیش آیا۔
حادثہ اُس وقت پیش آیا جب سرپن کٹہ کے رہنے والے منجوناتھ نائک اور شری دھر نائک بھٹکل سرکل کی طرف جارہےتھے، جبکہ مخالف سمت سے آنے والی بائک پر سوارناگیش اپنی اہلیہ لیلاوتی اوراپنی ایک رشتہ دار لڑکی کو ساتھ لے کر اپنے گھر گورٹے جارہے تھے جس کے دوران دونوں بائک تیزرفتاری کے ساتھ ٹکراگئی۔
حادثے میں منجوناتھ نارائن نائک (60) اور شری دھر مرسپّا نائک (33) کے سر کو شدید چوٹ لگی ہے جبکہ دوسری بائک پر سوار ناگیش تمیّا نائک (32) کا ہاتھ فریکچر ہوگیا ہے، البتہ اس کی بائک پر سوار اہلیہ محفوظ رہ گئی، البتہ بائک پر سوار ایک 20 سالہ لڑکی لیلاوتی شنیوار نائک کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
چاروں کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال لے جایا گیا ، جہاں سے تین زخمیوں کو اُڈپی شفٹ کیا گیا ہے۔